ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سرکاری اسپتال میں آدھی رات کو نامعلوم فرد کی شرارت سے مریضوں میں پھیل گیا خوف

بھٹکل سرکاری اسپتال میں آدھی رات کو نامعلوم فرد کی شرارت سے مریضوں میں پھیل گیا خوف

Fri, 07 Jun 2024 18:57:24    S.O. News Service

بھٹکل 7 جون (ایس او نیوز)  آدھی رات کو ایک نامعلوم شخص ا چانک اسپتال کے مریضوں کے وارڈ میں گھس کر لائٹ آن /آف کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں سے  انکوائری کرنے کی واردات کے بعد اسپتال میں ایڈمٹ مریضوں کے ساتھ ساتھ اُن کے رشتہ داروں میں خوف پھیل گیا۔ 

اسپتال میں ایڈمٹ ایک آپریشن مریضہ نے بتایا کہ  آدھی رات کو اچانک ایک نامعلوم نوجوان  اُس کے وارڈ میں گھس آیا اور لائٹ آن آف کرنے لگا، جب   مریضہ اور اُس کے رشتہ داروں نے  نوجوان سے  وجہ پوچھنے کی کوشش کی تو اُس نے بتایا کہ وہ اسپتال کا اسٹاف ہے اُس نے  بعض مریضوں سے اُن کے آدھار کارڈ دکھانے کےلئے کہا، جب مریضوں کے متعلقین نے فون کر کے  گھروالوں کو خبر کرنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گیا۔

پتہ چلا ہے کہ پوری واردات ، اسپتال میں  لگے ہوئے سی سی ٹی وی  کیمرے میں قید ہوگئی ہےاور پتہ چلا ہے کہ وہ اسپتال کا اسٹاف نہیں ہے البتہ وہ بھٹکل کا ہی نوجوان ہے۔واقعے کو لے کراسپتال  انچارج ڈاکٹر سویتا کامتھ نے بتایا کہ  واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوچکا ہے اور ہم نے  بھٹکل ٹاون پولس تھانہ کو خبر کی ہے۔ 

اس موقع پر مریضوں کے رشتہ داروں نے  اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اسپتال میں اتنے زیادہ مریض ہیں اور بالخصوص خواتین مریضوں کی تعداد کافی زیادہ ہے، لیکن اسپتال میں  حفاظتی انتظامات کے لئے کوئی سیکوریٹی گارڈ تک نہیں ہے۔  


Share: